بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز شریف کا حکومتی اتحادی جماعت کے ساتھ معاملات طے پانے کا دعویٰ

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعت کے ساتھ معاملات طے پانے کا دعویٰ کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ سے

معاملات طے پا جانے کی خوشخبری دی ہے چودھری برادران منجھے ہوئے سیاستدان ہیں وہ پاکستان کا وسیع تر مفاد دیکھ کر ہی فیصلہ لیں گے ۔ امید ہے وہ عوام اور پاکستان کا مفاد دیکھ کر متحدہ اپوزیشن کے ساتھ جائیں گے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سندھ ہائوس اور ارکان قومی اسمبلی کے گھروں پرحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائوس اور اپنے ہی ارکان اسمبلی پر حملے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے ،سندھ ہائوس اور ارکان قومی اسمبلی پر حملے اعتراف ہے کہ عمران نیازی ہار چکے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی پر حملے عمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے ،ڈوبتی سیاست بچانے کے لئے عوام میں تصادم منفی ، مجرمانہ اور غیرآئینی سوچ ہے ،عمران نیازی پارلیمنٹ، پی ٹی وی سمیت سرکاری عمارتوں پر حملوں کے کنٹینر والے موڈ میں آگئے ہیں ،اسمبلی میں آئین اور جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کے بجائے پتھر برسانا ، گیٹ توڑنا فسطائی ذہنیت اور شکست کی نشانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاقانونیت سے باز رہے، کسی سیاسی رہنما، کارکن یا سرکاری عمارات کا نقصان ہوا تو عمران نیازی سے حساب لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…