ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

سنا ہے کہ آپ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں،میں بھی ملنا چاہتا ہوں مگر میں نیوٹرل ہوں لیکن میں جانور نہیں ہوں،عامر لیاقت حسین

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آپ نے رحمت العالمین ؐ ٹرسٹ بنائی آپ مجھ جیسے عاشق رسولؐ کو پوچھا ہی نہیں کوئی بات نہیں ۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ایک اور کام جواگر کرنے کے جارہےہیں اطلاعات کے مطابق وہ مت کیجئے گا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ

آپ لیفٹیننٹ جنرل شاہین کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں،اگر آپ جانے سے پہلے ایسا کرنے جارہے ہیں تو پھر سب سے خطرناک آواز وہ عامر لیاقت کی اٹھے گی، جنرل قمر باجوہ اور پورا انسٹیویشن ،آرمی کسی ایک شخص کی بات نہیں کرتی بلکہ پورا ادارہ ہمارے لیے قابل احترام ہے، جنرل قمر باجوہ کی جو خدمات بلوچستان رجمنٹ سے لر کر آرمی چیف بننے تک ہم اسے کسی صورت بھلا نہیں سکتے ،اس کیلئے پوری قوم سراپا احتجاج بن جائے گی ، اس کو غیر جمہوری انداز مت سمجھئے گا کیونکہ میں آرمی چیف کی بات کر رہا ہوں ہم نے انہیںووٹ دیے ہیں ، آپ کو 176ووٹ دیے ہیں جبکہ انہیں ہم نے 342ووٹ دیے ہیں ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ جو آپ کے اپنے ہیں آپ نے انہیں چھوڑ چھاڑ کر رکھا ہوا ہے ، آپ جن سے ملاقاتیں کر رہے ہیں وہ پتہ نہیں آپ کے اپنے ہیں یا سپنے ہیں ۔ آپ جن سے مل رہے ہیں وہ وزراء ہیں وہ جتنا آپ کو تباہ کر رہے ہیں کوئی اور آپ کو تباہ نہیں کر رہا ، اگر آپ کے پاس ملاقات کا وقت ہو تو مجھے سے ضرور ملیے گا سنا ہے کہ آپ ملنا چاہتے ہیں ایسا سننے میں آیا ہے اگر آپ مجھے سے ملنا چاہتے ہیں تو میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں لیکن میں نیوٹرل ہوں اور جانور نہیں ہوں کیونکہ جانور تو بچے دیتا ہے نیوٹرل نہیں ہوتا ، میں بالکل بھی جانور نہیں ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…