پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

اطلاع ہے آپ لیفٹیننٹ جنرل شاہین کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں، ایسا مت کیجئےگا رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی عامر لیاقت کا وزیراعظم عمران خان کے نام ویڈیو پیغام

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آپ نے رحمت العالمین ؐ ٹرسٹ بنائی آپ مجھ جیسے عاشق رسولؐ کو پوچھا ہی نہیں کوئی بات نہیں ۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ایک اور کام جواگر کرنے کے جارہےہیں اطلاعات کے مطابق وہ مت کیجئے گا

۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آپ لیفٹیننٹ جنرل شاہین کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں،اگر آپ جانے سے پہلے ایسا کرنے جارہے ہیں تو پھر سب سے خطرناک آواز وہ عامر لیاقت کی اٹھے گی، جنرل قمر باجوہ اور پورا انسٹیویشن ،آرمی کسی ایک شخص کی بات نہیں کرتی بلکہ پورا ادارہ ہمارے لیے قابل احترام ہے، جنرل قمر باجوہ کی جو خدمات بلوچستان رجمنٹ سے لر کر آرمی چیف بننے تک ہم اسے کسی صورت بھلا نہیں سکتے ،اس کیلئے پوری قوم سراپا احتجاج بن جائے گی ، اس کو غیر جمہوری انداز مت سمجھئے گا کیونکہ میں آرمی چیف کی بات کر رہا ہوں ہم نے انہیںووٹ دیے ہیں ، آپ کو 176ووٹ دیے ہیں جبکہ انہیں ہم نے 342ووٹ دیے ہیں ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ جو آپ کے اپنے ہیں آپ نے انہیں چھوڑ چھاڑ کر رکھا ہوا ہے ، آپ جن سے ملاقاتیں کر رہے ہیں وہ پتہ نہیں آپ کے اپنے ہیں یا سپنے ہیں ۔ آپ جن سے مل رہے ہیں وہ وزراء ہیں وہ جتنا آپ کو تباہ کر رہے ہیں کوئی اور آپ کو تباہ نہیں کر رہا ، اگر آپ کے پاس ملاقات کا وقت ہو تو مجھے سے ضرور ملیے گا سنا ہے کہ آپ ملنا چاہتے ہیں ایسا سننے میں آیا ہے اگر آپ مجھے سے ملنا چاہتے ہیں تو میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں لیکن میں نیوٹرل ہوں اور جانور نہیں ہوں کیونکہ جانور تو بچے دیتا ہے نیوٹرل نہیں ہوتا ، میں بالکل بھی جانور نہیں ہوں ۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…