ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

حکومتی اہم اتحادی جماعت نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ایم کیو ایم پاکستان نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر ہونے والے واقعے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور متحدہ اپوزیشن کی قیادت کو بھی مشورہ دیا ہے

جلسے جلوس اور دھرنے کے بجائے تمام معاملات کو پار لیمنٹ میں حل کیا جائے،توڑ پھوڑ اور احتجاج کی سیاست سے ملک میں جمہوری نظام کو شدید خطرات لاحق نظر آ رہے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وزیر اعظم جمہوری نظام اور پی ٹی آئی کی حکومت کو بچانے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں اور اپنی جماعت سے نئے وزیر اعظم کی تقرری کردیں، ماضی کی حکومتوں میں وزیر اعظم تبدیل ہوتے رہے ہیں اور جمہوریت بھی جاری رہی۔ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور پی ٹی آئی تنہائی کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے اس کے سیاسی مستقبل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…