بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی نے سیلف ڈیفنس فورس تیار کر لی

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

کراچی ،اسلام آباد (این این آئی ، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی انتشار اورحملے سے بچنے کے لیے سیلف ڈیفنس فورس تیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی بحران میں پاکستان تحریک انصاف نے سیلف ڈیفنس فورس تیار کرلی۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی سینر نائب صدر سندھ راجہ اظہر نے ویڈیو جاری کردی ہے۔راجہ اظہر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی انتشار اور حملہ سے بچنے کیلئے سیلف ڈیفنس فورس تیار کی، کراچی سے سو سے زائد جوان اس فورس کا حصہ ہیں۔پی ٹی آئی سینر نائب صدر سندھ نے کہا کہ پر امن لوگ ہیں تاہم اگر مخالفین نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، پی پی کارکنان گورنر ہاوس یا قصر ناز گئے تو ہم سی ایم ہاوس اور بلاول ہاوس بھی جانا جانتے ہیں۔دوسری جانب ریڈ زون سمیت وفاقی دارلحکومت کے اہم مقامات کی سیکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر دی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اور او آئی سی اجلاس کے حوالے سے صورتحال کے پیش نظر دو ہزار رینجرز اور ایک ہزار ایف سی کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔رینجرز اور ایف سی کے جوان غیر معینہ مدت کے لیے اسلام آباد میں تعینات رہیں گے۔ حکومت اور اپوزیشن نے آئیندہ ہفتے اسلام آباد کے ریڈ زون میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کے الگ الگ اعلانات کر رکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…