ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دوبارہ طلب کرلیا

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے روکنے کے باوجود سوات کے جلسے میں شرکت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر اعظم خود یا ان کا

وکیل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈی ایم او سوات نے عمران خان کو 21 مارچ کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی وزرا مراد سعید، شاہ محمود قریشی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان کو بھی دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 16 مارچ کو سیدو شریف میں جلسہ عام میں شرکت کی تھی اور خطاب بھی کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات والے اضلاع میں وزیراعظم عمران خان کو جلسوں میں شرکت سے روکا گیا ہے تاہم اس کے باوجود وہ جلسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…