بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، پہلی بار میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی اجازت

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

جڑانوالہ (آن لائن)پاکستان میں پہلی بار میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان فورم انٹربورڈز کمیٹی آف چیئرمینز(آئی بی سی سی) نے کیمبرج کی طرز پر ملک بھر میں پرائیویٹ طلبا کو بھی سائنس کے مضامین سے

میٹرک کرنے کی منظوری دے دی۔ملک میں پہلی بار میٹرک سائنس گروپ کو پرائیویٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد اب طلبہ اسکولوں میں داخلہ لیے بغیر پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے انرولمنٹ کراکے ملک کے کسی بھی سرکاری و نجی تعلیمی بورڈ سے میٹرک سائنس کا امتحان دے سکیں گے۔مزید براں نویں جماعت میں انرولمنٹ کے لیے عمر کی حد 14 سے کم کرکے 12 سال کردی گئی ہے۔پرائیویٹ طلبہ کو سائنس کے مضامین سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات دینے کی اجازت دینے کی سفارش ضیاء الدین یونیورسٹی ایکزامینیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ناصر انصار کی جانب سے کی گئی تھی جس میں سے فی الحال میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ انٹر کے معاملے پر ایک کمیٹی بنا دی گئی جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔بورڈ کے فیصلے کے بعد اب کوئی بھی طالب علم پاکستان کے کسی بھی تعلیمی بورڈ سے پرائیویٹ بنیادوں پر انرولڈ ہوکر میٹرک سائنس کا امتحان دے سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…