بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

جلیل شرقپوری کا عثمان بزدار کے خلاف ووٹ ڈالنے سے انکار

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف ووٹ ڈالنے سے انکار کردیا۔ایک انٹرویومیں جلیل شرقپور نے کہا کہ ہمارا 12 منحرف لوگوں کا گروپ وزیراعلیٰ کے ساتھ تھا،

ن لیگ کے 5 ووٹ اب بھی میریرابطے میں ہیں اور عثمان بزدار کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اور 5 ساتھی عثمان بزدار کے خلاف ووٹ نہیں ڈالیں گے، عدم اعتماد لانا سیاسی پارٹیوں کا حق ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عوام کی منتخب کردہ حکمران جماعت کو 5 سال پورے کرنے چاہئیں، عدم اعتماد کے پیچھے غیر ملکی ایجنڈا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب ووٹ کا مرحلہ آئے گا پھر دیکھیں گے، وزیراعلیٰ کو مشورہ ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ معاملات ٹھیک کریں۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ پنجاب میں حالات ٹھیک ہوں گے تو مرکز میں بھی ٹھیک ہو جائیں گے، میں شروع دن سے ہی حکومت کی حمایت کرتا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلے قومی مفاد دیکھوں گا پھر اپنے بارے میں سوچوں گا، مجھے کوئی منسٹری یا مفاد نہیں چاہیے، صرف ملکی مفاد کیلئے عثمان بْزدار کے ساتھ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…