ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

میں پنڈی کے شیطان اور جہلم کے ڈبو کو کھلا چیلنج دیتا ہوں، رانا ثنا اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آج کے بعد ایسا کیا تو ٓپ کے اراکین کے گھر بھی محفوظ نہیں رہیں گے،کسی جگہ پر بھی پی ٹی آئی مظاہرین کی تعداد 60، 70 سے زیادہ نہیں، یہ سلسلہ جاری رہا تو پتھر کا جواب پتھر سے دیں گے،ہم بتائیں گے انسانوں کا سمندر کیا ہوتا ہے،

ہمارا قافلہ راستے میں دو راتیں پڑاؤ کریگا، انسانوں کا سمندر 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، رزلٹ لے کر اسلام آباد سے واپس جائیں گے،اسپیکر لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں، ووٹ ڈالنے سے پہلے کسی ممبر کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی، بزور طاقت بھی روکیں گے ،آئین و قانونی طریقہ کار بھی استعمال کریں گے،شیخ رشید کا لہجہ اب دھیما ہوگیا، پنڈی کے شیطان اور جہلم کے ڈبو کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، ثبوت لائیں کس رکن نے پیسے لیے ہیں، ڈھٹائی اور بے شرمی سے الزامات لگا کر سیاست و جمہوریت کو گندا کر رہے ہیں،مسلم لیگ ن نے کسی رکن کو کوئی آفر نہیں کی، بیسیوں ارکان کا فیصلہ ہے اگلا الیکشن پی ٹی آئی ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے، نہ ان کی دھمکیاں کام آئیں گی نہ منت سماجت کام کریگی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کا قافلہ 24 اپریل کو روانہ ہوگا،لانگ مارچ 26 کو راولپنڈی پہنچے گا 27 کو اسلام آباد روانہ ہوگا،لانگ مارچ 28 مارچ کو نتیجہ حاصل کرکے واپس جائے گا،انسانوں کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا۔ انہوںنے کہاکہ آئین واضح ہے کہ جب تک کوئی رکن اپنا ووٹ کا حق استعمال نہیں کرلیتا اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی۔انہوںنے کہاکہ عائشہ گلالئی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے،یہ آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنے پر تلے ہوئے ہیں،ہم ان کو بزور طاقت بھی روکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے ذریعے بھی روکیں گے،شیخ رشید کی پہلے بڑھکیں دیکھیں اب کہتے ہیں گھر واپس آجائیں۔ انہوںنے کہاکہ چیلنج کرتا ہوں راولپنڈی کے شیطان اور ڈبو کو میرے سامنے چینل پر آکر ارکان اسمبلی کو خریدنے کے ثبوت سامنے رکھیں،عمران خان اور ان کی ٹیم پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی رکن کو کوئی پیسہ نہیں دیا گیا ہے،ہم نے نہ کسی بندے کو مراعات اور پیسے کی پیشکش کی اور کسی نے کوئی مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں 24تاریخ کو روانہ ہوگا، شاہراہ دستور پر پڑائو ڈالیں گے۔

انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کی ٹائیگر فورس کے رکن بنے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 20سے زائد لوگ کہہ رہے ہیں کہ آئندہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لریں گے، منحرف ارکان کیلئے آرڈیننس کی باتیں آئین پڑھے بغیرکی جارہی ہیں،آپ کے پاس کوئی ویژن یا پالیسی نہیں ، آپ نے ساڑھے تین سال انتقامی کارروائیاں کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یاد رکھیں ہمارے عوام نکلیں گے تو آپ کے لوگ نظر نہیں آئیں گے،ہماری تنظیمیں اور کارکن انتقامی کارروائیوں کو روکیں گے۔

انہوںنے کہاکہ اسپیکر نے خود کہا ہے جب چاہوں اجلاس ملتوی کردوں ،آئین و قانون کے مطابق اسپیکر اجلاس ملتوی نہیں کرسکتے ،جن لوگوں کے ساتھ ہماری بات ہوئی انکے ساتھ پولیٹیکل ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پارٹیوں کے پاس کافی سپیس ہوتی ہے،ایک درجن کے قریب لوگ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت سیاست میں کوئی مداخلت نہیں ہورہی،یہی وقت میاں نواز شریف کہتے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ جیسے ہی یہ انتقام اور گھٹیا ہتھکنڈوں کا دور ختم ہوگا،انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلیں التواء کا شکار ہیں،ان اپیلوں پر فیصلہ بھی ہوگا اور انکی نااہلی بھی ختم ہوگی،میاں نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بھی بنیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…