بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدم اعتماد سے سیاسی ماحول گرم ‘ (ق) لیگ کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی برطانیہ پہنچ گئے

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی) ملک میں ایک طرف تو و زیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو لے کر سیاسی ماحول گرم ہے تو دوسری طرف حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی اچانک برطانیہ پہنچ گئے ہیں

۔تفصیلات کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب ملک میں حکومتی ارکان کی ایک قابل ذکر تعداد کے سندھ ہاؤس میں موجود ہونے کی خبروں سے ہلچل مچی ہوئی ہے، وہاں حکومتی وزیر مونس الہٰی اچانک برطانیہ چلے گئے ہیں۔ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی پرواز بی اے 260 پر اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوئے۔وفاقی وزیر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ نجی دورے پر لندن گئے ہیں، اگر اس دوران سیاسی ملاقاتیں ہوئیں تو وہ آگاہ کریں گے۔انھوں نے کہا وہ حکومت کے اتحادی ہیں، تاہم تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں فیصلہ پرویز الٰہی کریں گے، مونس الہٰی نے مزید کہا کہ وہ 3 سے 4 دن میں واپس پاکستان آجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…