بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہو گئے ، سندھ ہائوس کے باہر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہو گئے ، سندھ ہائوس کے باہر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد صورتحال میں کشیدگی بڑھنے کے باعث جے یو آئی (ف)کےکارکنان بھی سندھ ہائوس پہنچ گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے دروازہ توڑنے کے بعد

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکن سندھ ہاؤس پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس نے کارکنوں کو آگے جانے سے روک دیا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاں غنڈہ گردی ہو گی وہاں ہمارے کارکنان دفاع کیلئے موجود ہوںگے ، غنڈوں کا جھنڈ پولیس کی نگرانی میں ریڈزون داخل کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملے کے بعد آئی جی اسلام آباد کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جو بھی لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہائوس میں داخل ہو گئے ، سندھ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔کارکنوں کو روکنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے کوششیں کی گئیں تاہم درجنوں کارکن اندر داخل ہو کر کے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے چند کارکن لوٹے لے کر سندھ ہاؤس ریڈ زون میں داخل ہو گئے ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک چھوٹا گروہ ہاتھوں میں لوٹا لیے سندھ ھ ہائوس ریڈ زون میں احتجاج کیلئے داخل ہو چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چالیس سے پچاس کارکنان منسٹر انکلیو سے ریلی کا آغاز کرتے ہوئے سندھ ہائوس ریڈزون داخل ہو ئے جہاں پر انہیں کہیں بھی نہیں روکا گیا ، بتایا گیا ہے کہ ریڈزون میں تعینات پولیس کو بھی ہٹادیا گیا، احتجاج کرنے والے نوجوانوں کا تعلق پی ٹی آئی کی انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے ہے ۔کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اور بینر اٹھائے ہوئے ہیں، تمام افراد نے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیدیاہے اور مطالبہ کر رہے ہیں منحرف کارکنان استعفے دیں ۔ کارکنان کاکہناہے کہ سندھ ہاؤس میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے تاہم اب موقع پر اسلام آباد پولیس پہنچ گئی ہے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…