اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے 2 ارکان اسمبلی سمیت متعدد افراد گرفتار

datetime 18  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور، فیصل آباد، پشاور (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ،کارکنان نے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا رکھے تھے اور منحرف ارکان اسمبلی اور حزب اختلاف کے خلاف نعرے لگائے،پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے

دو ارکان قومی اسمبلی سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ دوسری جانب وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے دھاوا بولنے والے پارٹی کارکنوں کو احتجاج ختم کر کے واپس آنے کی اپیل کر تے ہوئے کہا کارکنان جذباتی ہیں ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے کسی کے گھر میں داخل ہونا کسی صورت قبول نہیں،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سندھ ہائوس پر حملے کی مذمت کرتا ہوں ، آئی جی اسلام آباد کو ہدایات جاری کی تھیں جو بھی لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن کا کہنا ہے ریڈ زون میں عمران خان کی ٹائیگر فورس نے دہشتگردی کا مظاہرہ کیا، اسلام آباد پولیس خاموش بیٹھی تھی، آج اگر سندھ کی پولیس نہیں ہوتی تو سندھ ہاؤس میں لوگوں کی جان کو خطرہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آ ئی کے کارکنان جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے کارکنوں نے منحرف اراکین قومی اسمبلی سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ ہاؤس پہنچے اور سندھ ہائوس کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا رکھے تھے اور منحرف ارکان اسمبلی اور حزب اختلاف کے خلاف اور وزیر اعظم عمران خان نے حق میں نعرے لگائے۔پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان اور عطااللہ نیازی کی قیادت میں کارکن سندھ ہاؤس کے قریب احتجاج کر رہے تھے۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی سے تلخ کلامی کی اور سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کردیا۔مظاہرین کا کہناتھا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے اراکین اپنی سیٹوں سے استعفیٰ دیں۔اس دوران کارکنان مشتعل ہوگئے اور سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور نعرے بازی کی۔

دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا، پارٹی کارکنوں نے لوٹے اٹھا کر خاتون رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر گجر کے گھر کا گھیراؤ کرتے ہوئے ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔لاہور میں پی ٹی ا?ئی کے مشتعل کارکنوں نے مظاہرے کے دوران رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر گجر سے مستعفی ہونے کا

مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیٹ عمران خان کی امانت ہے، واپس دی جائے۔لاہور میں وجیہہ اکرم کے گھر کے باہر انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان کا لوٹوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو اپنے طور پر کونسلر نہیں بن سکتی تھی انہیں تحریک انصاف نے عزت دے کر مخصوص نشست پر ایم این اے بنایا اور پارلیمانی سیکرٹری بنایا، وجیہہ اکرم پی ٹی آئی کی سیٹ سے استعفی دے کر

جہاں مرضی جائیں ہمیں کوئی سروکار نہیں۔ ادھر فیصل ا?باد میں جہانگیر ترین گروپ میں شامل راجا ریاض کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی بڑی تعداد نے احتجاج کے دوران راجا ریاض سمیت دیگر منحرف اراکین کے خلاف ہاتھوں میں لوٹے اٹھاکر احتجاج کیا اور سخت نعرے باری کی۔فیصل ا?باد میں راجا ریاض کے خلاف احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات

اور پی ٹی ا?ئی کے سینئر رہنما فرخ حبیب کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ آپ کا جو ایک ووٹ ہے یہ عوام کے لاکھوں ووٹوں کی بدولت ہے اور عمران خان کی امانت ہے، لہذا ووٹرز کی جانب سے استعفی کا مطالبہ جائز ہے۔ پشاور میں منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خلاف کے بھی پی ٹی ا?ئی کے کارکنوں نے سخت احتجاج کیا، مظاہرین نے سڑکوں پر لگے نور عالم خان کے پوسٹرز بھی پھاڑ دیے،

پشاور پریس کلب کے باہر موجود مظاہرین کا کہنا تھا کہ نور عالم خان ضمیر فروش ہیں۔پشاور میں مظاہرین نے ہاتھوں میں لوٹے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرین نے منحرف اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف اور وزر اعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔کارکنوں کو روکنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے کوششیں کی گئیں تاہم درجنوں کارکن اندر داخل ہو کر کے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوگئے۔کارکنوں نے ہاتھوں لاٹھیاں اور لوٹے بھی اٹھا رکھے تھے ، درجنوں کارکن سندھ ہاؤس کا داخلی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے

تو پولیس نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی سمیت ایک درجن کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ نیازی اور فہیم خان بھی شامل ہیں۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جب یہ لوگ آئی تو عام لوگ تھے

یہ لوگ عمران خان کے نام پر منتخب ہوئے انکی اپنی کوئی حیثیت نہیں اگر اپنی سیاست کرنی ہے تو استعفیٰ دیں پھر جو مرضی کریں۔ایم این اے فہیم خان نے کہا کہ سندھ پولیس کے غنڈے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں سندھ پولیس کے غنڈے نے ہمیں سندھ ہاؤس نہیں جانے دیا سندھ پولیس کے غنڈوں نے ہم پر حملہ کیا سندھ پولیس کے غندے زرداری کے پیسے بچانے کیلئے بیٹھے ہیں۔ ادھر سندھ ہاؤس میں تحریک انصاف کے

کارکنوں کے داخلے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ پی ٹی ا?ئی کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو اشتعال دلایا جس کے باعث کارکن اس طرح کی غنڈہ گردی کی حرکتیں کر رہے ہیں۔ شیری رحمٰن کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ پی ٹی ا?ئی کی قیادت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہوچکا، منحرف اراکین اس لیے اپنے فیصلے کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ

وہ اب پی ٹی ا?ئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں جیت سکتے،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون نافذ کرنا حکومت کی ذمیداری ہوتی ہے، یہ حکومت اپنی بنیادی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج پر ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سندھ ہاؤس سے پی ٹی آئی کے غنڈے فوری واپس نہیں گئے

تو گورنر ہاؤس سندھ کا راستہ ہمارے کارکنوں نے بھی دیکھا ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ آور ہونے کے بعد اب عمران نیازی کے شیرو سندھ ہاؤس پر حملہ آور ہوئے ہیں، اپوزیشن ارکان اسمبلی کے نیازی حکومت کے متعلق شبہات درست ثابت ہورہے ہیں، عمران نیازی اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد حواس باختہ ہوچکا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ

نالائق پی ٹی آئی حکمراں جو کریں گے اسی زبان میں انہیں جواب دیا جائے گا، اگر کسی رکن اسمبلی کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری عمران نیازی اور شیخ رشید پر ہوگی، اگر پی ٹی آئی کے شیرو سندھ ہاؤس سے واپس نہیں گئے تو پی پی پی کے جیالے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پارٹی کارکنوں کو

احتجاج ختم کر کے واپس آنے کی اپیل کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکنان جذباتی ہیں ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے کسی کے گھر میں داخل ہونا کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان سے اپیل ہے ایسا نہ کریں اس وقت بردباری کی ضرورت یقیناًلوگوں کے جذبات مجروح ہیں کارکنان کیجذبات سمجھتاہوں

لیکن ایسے کسی جگہ جانادرست نہیں۔شاہ محمود نے کہا کہ کسی کو دھمکی نہیں دی جارہی کارکنان سیدرخواست ہے قانون ہاتھ میں نہ لیں کارکنان شائستگی کو ہاتھ سے نہ جانیدیں درخواست ہیبراہ مہربانی سندھ ہاؤس خالی کریں۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے رکن شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ زون میں عمران خان کی ٹائیگر فورس نے دہشتگردی کا مظاہرہ کیا،

عمران خان کی ٹائیگر فورس نے سندھ ہاؤس میں بظاہر دہشتگردی کا مظاہرہ کیا، سرکاری املاک پر دھاوا بولا گیا، وفاقی وزرا کہہ رہے تھے کہ سندھ پولیس کس قانون کے تحت سندھ ہاؤس پر تعینات ہے ، پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز بھی اس دہشتگردی کے حملے میں موجود تھے، فہیم خان اور عطااللہ کو تمام کیمروں نے دیکھا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ جب یہ لوگ اس طرح کی حرکت کررہے تھے تو

اسلام آباد پولیس خاموش بیٹھی تھی، آج اگر سندھ کی پولیس نہیں ہوتی تو سندھ ہاؤس میں لوگوں کی جان کو خطرہ تھا، عمران خان عددی نمبروں سے شکست کھاچکا ہے، جس طرح عددی نمبر سے عمران خان شکست کھا چکا ہے اب وہ تصادم چاہتا ہے، عمران خان چاہتا ہے کہ ہم بھی اس طرح کی حرکتیں کریں اور تصادم کریں ، ہم چاہتے تو ان کی دھلائی ہوسکتی تھی، عمران خان تصادم چاہتا ہے

،ہماری لیڈرشپ نے ہمیں تصادم کا پیغام نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے ہمیں منع کیا ہے ، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہونے دیا جائے، جو بھی معاملات ہیں انہیں ایوان میں زیر بحث لایا جائے، شرافت سے کہہ رہیہیں کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے ورنہ ہم بھی مجبور ہوں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہناتھا کہ

سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کے دھاوے کی مذمت کرتا ہوں وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا۔ آئی جی اسلام آباد کو ہدایات جاری کی تھیں جو بھی لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ ارکان اسمبلی سمیت جو جو ملوث ہے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…