اسلام آ باد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان موسم کی خرابی کے باعث قبائلی ضلع کرم میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرسکے جس پر انہوں نے عوام سے معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم موسم کی خرابی کی وجہ سے
قبائلی ضلع کرم کے جلسے میں شرکت نہ کرسکے، عمران خان کا ہیلی کاپٹر راستے سے واپس ہوگیا۔وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کرم کیعوام سے معذرت خواہ ہوں، کرم جلسے میں موسم کی خرابی کے باعث شرکت نہ کرسکا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرم کے عوام بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کر کے ووٹ کا استعمال کریں، انشائ اللہ جلد ضلع کرم کا دورہ کرونگا اور عوام کے درمیان ہونگا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اقبال میاں کی جانب سے بتایا گیا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیر اعظم نہ آسکے۔وزیراعظم کے نہ آنے کے اعلان کے بعد کارکنوں نے جلسہ گاہ سے واپس جانا شرو ع کر دیا۔خیال رہے کہ پارا چنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔