بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

تین سابق وزرا ئے اعظم نے سیکرٹری داخلہ، پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام کو خبردار کردیا

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)تین سابق وزرا ئے اعظم نے سیکرٹری داخلہ، پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام کو خبردار کردیا۔سابق وزرا ئے اعظم سید یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ بیان میں کہاکہ سندھ ہائوس میں پولیس گردی کی گئی

تو نتائج کے ذمہ دار عمران خان اور وزیرداخلہ ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری داخلہ ، پولیس اور انتظامیہ کے حکام کوخبردار کرتے ہیں کہ کسی سیاسی عمل کا حصہ نہ بنیں ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل میں پولیس اور انتظامیہ فریق بنی تو یہ آئین شکنی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ آئین شکنی کرنے، ان کی مدد کرنے والوں کو سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا ،ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز والی حرکت سندھ ہائوس میں دوہرائی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے ،عمران خان172 ارکان لا نہیں پارہے، پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے ان کے اغوا کی تیار ی ہے،اوچھے ہتھکنڈے اعلان ہیں کہ عمران خان اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئین، جمہوریت اور پارلیمان پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے ،’’نہیں چھوڑوں گا‘‘ کہنے والے کو سب چھوڑ کر جارہے ہیں ،’’نہیں چھوڑوں گا‘‘ کی دھمکیاں دینے والے کے ساتھ کوئی رہنے کو تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئین کے راستے پر چلتے ارکان پارلیمان کے خلاف آئین شکنوں کا حملہ دہشت گردی اور لاقانونیت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پولیس گردی ، آئین شکنی پر سپیکر قومی اسمبلی کی لاتعلقی، مجرمانہ خاموشی ثبوت ہے کہ وہ آئین کے بجائے پارٹی لیڈرکے تابع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…