بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا منحرف اراکین کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ کیا

ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کی وجہ سے تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کہ کے اس ریفرنس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186کے تحت ریفرنس فائل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائے گی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فواد چوہدری نے اپنی پارٹی کے منحرف اراکین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں جو ووٹ ملے وہ ان کے باپ کے نہیں بلکہ عمران خان کے ہیں، منحرف اراکین کو چاہیے کہ اپنے حلقوں سے استعفیٰ دیں اور پھر دوبارہ الیکشن لڑ کر جسے چاہیں ووٹ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…