ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وزیر اعظم عمران خان کو بڑا جھٹکا اسلام آباد ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کووزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ کنڈیکٹ کودیکھتے ہوئے یہ عدالت حکم امتناع جاری نہیں کرسکتی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی رخصت کے باعث بنچ کوتبدیل کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے محمد زبیرسرفرازنامی شہری کواتھارٹی دے دی۔ محمد زبیر سرفراز نے بائیو میٹرک کرا کے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کیا۔ جس کے بعد جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی، دوران سماعت وکیل بیرسٹرعلی ظفرکا کہنا تھا کہ عدالت آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکے۔ جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ آپ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہیے تھا۔ وزیراعظم خود نہ پیش ہوتے لیکن آپ کو تو پیش ہونا چاہیے تھا۔ آپ سارے نکات الیکشن کمیشن کے سامنے کیوں نہیں اٹھاتے؟ بیرسٹرعلی ظفرکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی آرڈیننس کے خلاف جا کر آرڈر جاری کر چکا۔ جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ معذرت کے ساتھ حکومت نے بھی آرڈیننس کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔ جو کام پارلیمنٹ کے کرنے والے ہیں وہ آرڈیننس کے ذریعے ہو رہے ہیں، یہ کام کوئی آرڈیننس کے ذریعے کرنے والا تھا۔ کیا آپ 14 مارچ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، آپ کا اپنا کنڈکٹ دیکھ کر عدالت حکم امتناع نہیں دے سکتی، عدالت نے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…