پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

سروے میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں کس کو وزیر اعظم بنایا جائے ؟ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)44 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے۔اپسوس پاکستان نے ایک ہزار سے زائدافراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 33فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو

تحریک عدم اعتماد کاڈٹ کر سامنا کرنے کا مشورہ دیا۔سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے کی صورت میں اپوزیشن کامیاب ہوگی البتہ 26 فیصد نے حکومت کے کامیاب ہونے کا کہا۔ 48 فیصد پاکستانیوں نے تحریک عدم اعتماد میں حکومتی اتحادیوں کو اپوزیشن کو سپورٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا اور 27 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔سروے میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں کس کو وزیر اعظم بنایا جائے ؟ کے سوال پر 27فیصد پاکستانیوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا کہاجب کہ 17 فیصد نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کی خواہش ظاہر کی البتہ آئندہ عام انتخابات میں 18فیصد پاکستانیوں نے (ن) لیگ کے سربراہ نوازشریف کے وزیر اعظم بننے کی امید کی جبکہ 16 فیصد نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے دوبارہ اس عہدے پر آنے کا کہا۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…