بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

امارات میں غیر ملکی شہری نے اپنے روم میٹ کو قتل کردیا‘عدالت نے سزائے موت سنا دی

datetime 17  مارچ‬‮  2022 |

ابو ظہبی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے اپنے روم میٹ کو قتل کرنے والے غیر ملکی شہری کو سزائے موت سنادی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے روم میٹ کو قتل کردیا تھا جس پر ام القوین کی ایک عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنادی۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول اپنی بیوی کے ساتھ فون پر گفتگو کر رہا تھا اور اس دوران مجرم اسے تنگ کر رہا تھا، بار بار تنگ کرنے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر مقتول نے مکا مار کر مجرم کی ناک زخمی کردی۔اس پر مجرم طیش میں آگیا اور اس نے چھری کے وار کرکے اپنے ہم وطن شہری کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے کمرے میں رہنے والے دیگر افراد نے پکڑ کر باندھ دیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…