جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کہیں ایسا نہ ہو کہ عمران خان اپنے نوجوانوں کو حکم دیدیں ،فواد چوہدری نے اپوزیشن کو پیغام دیدیا

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​ اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان جوانوں کے مستقبل کی امید ہے، بچو اس وقت سے جب عمران خان نے نوجوانوں کو کال دے دی،عمران خان ملک کو سامراج کے ایجنٹس سے بچانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، کیا حکومت چوروں کے حوالے کریں۔

وہ چاہتے ہیں کہ ڈاکوئوں کی حکومت چوروں کو بچانے کے لئے آئے، ہم اپنے ملک کو ڈاکوں اور چوروں کے حوالے کبھی نہیں کرنے دیں گے، سندھ ہاوس میں ممبران کی بولیاں لگائی جارہی ہے، خچروں اور گدھوں کا بازار سجا ہوا ہے، عمران خان کے حکم پر ہم ڈی چوک پر 10 لاکھ افراد لائیں گے، جلسہ کرنا ہمارا حق ہے، اور ہم جلسہ کریں گے، اپوزیشن 10 لاکھ افراد کا سن کر ڈر گئی ہے، شریف آدمی کو اتنا نہ تنگ کرو کہ وہ بد معاش بن جائے۔ گرین یوتھ موومنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 75سال قبل ہندوستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکمرانی تھی ایسٹ انڈیا کمپنی میں ہندوستان کے کچھ لوگ بکے ہوئے تھے آج پچھتر سال بعد بین الاقوامی سامراج سے عمران خان ملک کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل کہنے سے وزیراعظم نے منع کیا ہے کل چھوٹے ڈان نے کہا کہ قومی حکومت بنائیں جس میں تحریک انصاف نہ ہو آج سے پہلے ہم نے سنا کہ ڈاکوؤں کی حکومت بناؤ تاکہ چوروں کو بچایا جاسکے۔

کیا آپ نے کبھی سنا کہ ڈاکوؤں کا قومی بیانیہ چوروں کی حکومت کو بچانے کیلئے ہے پاکستان کی 63فیصد آبادی پندرہ سال سے 33فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہے ہم اپنے نوجوانوں کے مستقبل کو ڈاکوؤںاور چوروں کے حوالے نہیں کرینگے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہیں کہ منڈیاں لگی ہوئی ہیںاور منڈیوں میں انسانوں کو گدھوں ، خچروں اور گھوڑوں کی طرح بیچا جارہا ہے ۔

سندھ ہاؤس میں اسطرح کا سیٹ اپ بنایاگیا ہے کہ ان لوگوں کی بولیاں لگی ہوئی ہیں لوگوں کی بولیاں لگانے اور ضمیر فروشوں کو ضمیر بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی میں اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس وقت سے بچو جب عمران خان نے نوجوانوں کو کال دے دی کہ خود جا کر ہارس ٹریڈنگ کو رکو فواد چوہدری نے کہا کہ انشاء اللہ 27مارچ کو ڈی چوک پر 10لاکھ افراد کو اکٹھا کیا جائیگا ۔

میں نے تو نہیں کہا کہ 10لاکھ لوگوں ان کو ماریں گے بلکہ 10لاکھ افراد کی کال کے ڈر سے اپوزیشن والے ویسے ہی بے ہوش ہوئے ہیں جبکہ میں نے یہ کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا جلسے کرنے کا حق ہیں لوگوں کا اکٹھا کرنا ہمارا حق ہے انشاء اللہ 27تاریخ کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے ہم مڈل کلاس پارٹی ہیں ۔

ہمارے پاس انصار الاسلام جیسی عسکری فورس نہیں ہیں ہم مدرسوں میں اسلحہ وغیرہ نہیں رکھتے ہمارے پاس شریف لوگ ہیں جبکہ ہمارے پاس زرتاج گل جیسی نوجوان لڑکیاں ہیں لیکن زرتاج گل تو لڑائی کا سن کر ہی بے ہوش ہوجاتی ہیں ہم بدمعاش نہیں ہے شریف آدمی کو اتنا دیوار سے نہ لگائیں کہ وہ بدمعاش بن جائے شریف آدمی کی بدمعاشی سے بڑے بڑے بدمعاشی ختم ہوجاتی ہے انشاء اللہ یہ موو ختم ہوگی وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کے مستقبل کی امید ہے اور اس امید کیساتھ ہم جئیں گے اور مریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…