اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں موجودہ مارچ وہ پہلا مہینہ ہے جس میں اتنے سارے مارچ ہوں گے۔
آخر میں زرداری اور ایمپائر حیرت انگیز سرپرائز دے سکتے ہیں جس سے مال والا اور مولانا دونوں کے ساتھ ایک اور ہاتھ ہو سکتا ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملکی سیاسی گٹھ جوڑ اور خرید و فروخت میں جو کل غیروں پر بھاری تھا، آنے والے کل میں اپنوں کے لیے بھاری ثابت ہو سکتا ہے، دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی چوک میں سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔ جمعرات کودرخواست ایڈووکیٹ محمد آصف گجر نے دائر کی ۔درخواست میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،سیکرٹری وزارت داخلہ،چیف کمشنر،ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے،فریقین کو ریڈزون اور ڈی چوک کی سڑکیں بلاک کرنے سے روکا جائے۔ درخوراست میں کہاگیاکہ اسی عدالت نے سیاسی جماعتوں کو پریڈ گراونڈ میں احتجاج اور جلسوں کی اجازت دے رکھی ہے۔ درخواست میں فریقین عدالت عالیہ کے حکم پر عملدرآمد کروائیں،درخواست میں استدعا کی گئی ۔