بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

آلودگی، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ سائیکل چلا کرکیجیے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

نیویارک(این این آئی) دنیا کے 193 ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس کے تحت آلودگی اور موسمیاتی یا ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لوگوں میں سائیکل چلانے کے رجحان کو فروغ دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق

اقوام متحدہ میں یہ قرارداد ترکمانستان کی جانب سے پیش کی گئی تھی تاہم رکن ممالک کے لیے جنرل اسمبلی سے منظور کی گئی دیگر قراردادوں کی طرح اس قرارداد پر بھی عمل درآمد کرنا لازمی نہیں ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کو تجویز دی گئی کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے شہری اور دیہی علاقوں کی پبلک ٹرانسپورٹ میں سائیکل کو بھی شامل کیا جائے۔اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق سڑک پر سائیکل چلانے والوں کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھانے اور بائیک کی سواری کے فروغ سے دیرپا ترقی اور گرین ہائوس گیسوں کے اخراج میں کمی کا عالمی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ترکمانستان نے اپنی پیش کردہ قرارداد کے ذریعے تجویز دی ہ کہ دنیا بھر میں جب بھی اور جہاں بھی عالمی، علاقائی اور ملکوں کی قومی ترقی کی پالیسی اور پروگرام مرتب کیے جائیں ان میں سائیکل چلانے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…