بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

دورانِ سفر زمینی کشش سے بیٹریاں چارج کرنے والی ٹرین متعارف

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

پرتھ(این این آئی)آسٹریلیا میں دورانِ سفر زمینی کشش سے بیٹریاں چارج کرنے والی ٹرین متعارف کرادی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کان کن کمپنی فورٹیسکیو اور برطانیہ کہ ولیم ایڈوانسڈ انجینیئرنگ نے اس پر کام بھی شروع کردیا ہے ۔

اس ٹرین میں فولادی کچدھات (آئرن اور)ہوگا اور وہ کششِ ثقل سے بیٹریاں چارج کریں گی اور یہ عمل چلتے ہوئے بھی ممکن ہوگا۔آسٹریلوی مائننگ کمپنی دنیا میں خام لوہے یا کچدھات سے وابستہ سب سے بڑی کمپنی اور ریلوے کے ذریعے دوردراز علاقوں تک خام لوہا بھیجتی ہے۔ نئی مجوزہ ٹرین پر ایک مرتبہ لوہا بھرا جائے گا تو بیٹریاں ثقلی قوت سے ازخود چارج ہوں گی جس سے خالی ٹرین کی واپسی کے لیے وافر بجلی فراہم ہوگی۔کمپنی کے مطابق ان کی ٹرینیں کان سے ہزاروں ٹن لوہا لے کر جب سفر کرتی ہیں تو وہ بیشتر راستہ پھسلی کی طرح نشیب میں ہوتا ہے۔ اس دوران ثقلی قوت سے بیٹریاں چارج ہوں گی اور واپسی کے سفر میں یہ بجلی کام آئے گی۔ اس کیبعد کمپنی نے اس تصور پر کام شروع کردیا۔اس تصور کی عملی آزمائش کے لیے اگلے دوسال میں ساڑھے چار کروڑ یورو کی رقم مختص کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر فورٹیسکیو کمپنی کے پاس 54 ریل گاڑیاں ہیں اور ایک برس میں ان کے لیے 8 کروڑ لیٹر ڈیزل درکار ہوتا ہے۔ لیکن ثقلی قوت سے بجلی بنانے کی ساری ٹیکنالوجی کی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔ تاہم کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کو کمرشلائز بنانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…