اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے الگ کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مختلف ماڈلز، میک اپ آرٹسٹس، اسٹائلسٹس اور نئی اداکاراوں کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید پر نامناسب رویے کے الزامات لگائے جانے کے بعد معروف کلاتھنگ برانڈ ‘رنگ رسیا’ نے اداکارہ کو اپنی تشہیری مہم سے الگ کردیا۔’رنگ رسیا’ نے 15 مارچ کو انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ثنا جاوید پر حالیہ دنوں میں لگائے گئے نامناسب رویے کے الزامات پر برانڈ کو

سخت تشویش ہے۔برانڈ کے مطابق مختلف افراد کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کے پیش نظر کمپنی نے ثنا جاوید کو اپنی تشہیری مہم سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ‘رنگ رسیا’ کی عید کلیکشن کے لیے حال ہی میں منال سلیم اور ثنا جاوید کے ساتھ تشہیری مہم شروع کی گئی تھی اور متعدد فوٹوشوٹس بھی کروائے گئے تھے مگر اب وہ تشہیری مہم کا دوبارہ فوٹوشوٹ کروائیں گے۔کمپنی نے تصدیق کی کہ وہ اب نئے چہرے کے ساتھ عید کلیکشن کی تشہیری مہم شوٹ کرے گی۔’رنگ رسیا’ نے فیشن انڈسٹری سے وابستہ دیگر برانڈز کو بھی مذکورہ مسئلے جیسے دیگر معاملات سامنے آنے پر خبردار کیا اور کہا کہ برانڈز احتیاط کے ساتھ کام لیں۔’رنگ رسیا’ نے اپنے پیغام میں ثنا جاوید پر لگائے گئے الزامات کو درست یا غلط قرار نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات کی، تاہم بتایا کہ اداکارہ پر لگائے گئے الزامات کے بعد انہیں تشہیری مہم سے ہٹایا جایا رہا ہے۔’رنگ رسیا’ کی مہم کے دوران ہی ثنا جاوید نے مبینہ طور پر منال سلیم کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔ماڈل منال سلیم نے ابتدائی طور پر 9 مارچ کو ثنا جاوید کا نام لیے بغیر ان کے خلاف ایک اسٹوری شیئر کی تھی۔منال سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں برانڈز کو التجا کی تھی کہ انہیں اب کسی اداکارہ کے ہمراہ کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، کیوں کہ بعض اداکارائیں ماڈلز کو دو ٹکی کی سمجھتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…