بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مارے پاس 190 ارکان ہیں، مولانا فضل الرحمان نے” نمبر گیم” ظاہر کردی

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ/این این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں، انہوں نے تعداد کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کے پاس 190 ارکان ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں سول نافرمانی سمیت کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے او آئی سی کے اجلاس سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ قطع نظر کے بدترین حکومت ہے،ہماری سیاسی اختلاف ہیں۔ بدھ کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان صحافی نے لانگ مارچ بارے مولانا فضل الرحمن سے سوال کیاکہ سنا ہے دونوں جانب سے لانگ مارچ اور جلسہ منسوخ ہو جائے گا؟ جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آپ اپنا سوال اپنے پاس رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کے حوالے سے کون کہاں سے نکلے گا اس سوال کا جواب ابھی آپکو نہیں ملے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آصف زداری کو لانگ مارچ می شرکت کی دعوت دینے جانا تھا،انکی مہربانی ہے وہ میرے پاس تشریف لائے۔ انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کی دعوت دینے سے قبل آصف زرداری نے کہا میں یہ پہلے ہی قبول کر چکا ہوں۔ اپوزیشن لیڈر شہبا زشریف نے کہاکہ 23 مارچ کو او آئی سی کے مہمان یہاں آئینگے،پاکستان میزبانی کرہا ہے،قطع نظر کے بدترین حکومت ہے،ہماری سیاسی اختلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری دعا ہے کہ او آئی سی کی کانفرنس کامیاب ہو،او آئی سی کے اجلاس سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم اور اپوزیشن نے موجودہ سیاسی صورتحا ل پر مذاکرات جار ی رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایم کیو ایم رہنماوں کے ساتھ ملاقات کی جس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان،ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، عامر خان اور اظہار الحسن شریک ہوئے،ملاقات میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہاکہ اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے، جلد فیصلہ ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…