اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتی خاتون کی ویڈیو جاری کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہباز گل کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا اسی خاتون کی ویڈیوز پر تبصرے میں کہنا ہے کہ اینکر بھی ایک، خاتون بھی ایک لیکن جگہیں الگ الگ ہیں۔صارفین کے مطابق ایک ہی خاتون، ایک ہی اینکر کے ساتھ کبھی مقامی شہری بن کر بات کرتی ہے تو کبھی سمندر پار پاکستانی بن جاتی ہے۔انسانی حقوق کے کارکن جبران ناصر نے بھی اپنے شک کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ پلانٹڈ ویڈیوز ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جار ہے ہیں۔
یہ ہے اس قوم کی بیٹی۔ یہ ہے فکری آزادی۔ کاش ہماری بڑے بڑے دانشور اپنی بغض سے نکل کر یہ دیکھ سکیں۔ سوچ سکیں۔ pic.twitter.com/f7BKWE5N7C
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 15, 2022