بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پرویز خٹک نے مونس الہٰی کی تنقید کے بعد وضاحت دے دی

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیردفاع نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کومن گھڑت اوربے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے حوالے سے میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ چوہدری برادران نے مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا،

اب بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے. میڈیا پر وزیر دفاع پرویزخٹک کی جانب سے ق لیگ کو وزارت اعلی نہ دینے کا بیان چلا تھا جس پر مونس الہی کا بھی ردعمل آیا، وزیردفاع پرویزخٹک نے مسلم لیگ ق کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے متعلق سختی سے تردید کردی ہے۔ وزیردفاع نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کومن گھڑت اوربے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پرایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ وزیر دفاع نے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔ مسلم لیگ ق نے ہرمشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی چوہدری برادران ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اس سے پہلے میڈیا پریہ خبریں آئی تھیں کہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلی دینے سے صاف انکارکردیا ہے۔ وفاقی وزیر پرویزخٹک کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر وزیراعلی بنانے کا مطالبہ قبول نہیں ۔وزیراعلی نہیں بنا سکتے ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں۔ پرویزخٹک کے حوالے سے یہ بیان چلنے پر مونس الہی کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک سے ہردوسرے روز بات ہوتی بیان کی وضاحت پرویزخٹک خود کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…