منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نکل جائیں گی، فضل الرحمان دھر لئے جائیں گے، شیخ رشید نے مولانا کوخبردار کر دیا

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نسلی اور اصلی لوگ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں گے،کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہے ہیں،کسی کو الجھنے اور لڑنے کی ضرورت نہیں،27 مارچ کو اتوار ہے، اس دن عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی۔

بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو جواب دینا ہوگا، جیتے یا ہارے، فائدہ عمران خان کا ہی ہے،فضل الرحمن کی تین ماہ سے سوئی پھنسی ہوئی جبکہ میں بھی تین ماہ سے کہہ ر ہا تھاکہ آپ 23نہیں بلکہ 25مارچ کو آئیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ سے سیکرٹری لیڈر شپ بات کرے ، راستوں کا تعین کرے ، آپ کو سیف پیکج دیا جائیگا محفوظ راستوں سے لایا جائیگا بالکل اسی طرح 27مارچ کو ہونے جلسوں میں بھرپور سکیورٹی تحفظ دیا جائیگا اگر آپ نے جلسہ کرنا ہے تو لیڈر شپ اسلام آباد انتظامیہ سے رابطہ کرے اور انہیں ہر ممکن سہولت دینگے ۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن نے پہلے بھی دھرنا دیا تھا مولانا فضل الرحمن سیاسی جٹ بنے ہوئے ہیں ،اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا حق ہے، اسپیکر 63 اے کے تحت کسی بھی ممبر کا ووٹ منسوخ کر سکتے ہیں،63 اے کی خلاف ورزی کرنیوالا ووٹ نہیں ڈال سکے گا، مولاناصاحب سے کہنا چاہتا ہوں، یہ سب بھاگ جائیں گے، آپ دھر لیے جائیں گے: جیتے یا ہارے، فائدہ عمران خان کا ہی ہے،نسلی اور اصلی لوگ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں گے،20 مارچ سے 2 ا پریل تک رینجرز، ایف سی کو اختیارات دے رہا ہوں کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مولانافضل الرحمان ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہے ہیںکسی کو الجھنے اور لڑنے کی ضرورت نہیں،27 مارچ کو اتوار ہے، اس دن عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی۔ سپیکر قومی اسمبلی فیصلہ کریں گے اور تمام لوگوں کو پروٹیکشن دی جائیگی اپوزیشن نے جلسہ کرنا ہے تو ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کریں لوگوں کو تحفظ دینا وزارت داخلہ کا کام ہے اس کے لئے چاہے کچھ بھی کرنا پڑے ۔ ایسا نہ ہو کہ عدم اعتماد جمہوری عدم اعتماد کی طرف منتقل ہوجائے ۔ اگرایسا ہوا تو آپ کو اس کی سزا ملی گے پھرآپ چوکوں پر اذانیں دینگے ، لیکن آ پ کی بات نہیں سنی جائیگی ۔ نہ ہم آپ کو چھیڑیں گے اور نہ آپ قانون کو چھیڑیں گے ۔ اگر آپ قانون کو چھیڑیں گے تو ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے ، اپوزیشن نے اس موقع پر عقل مندی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…