پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

ہمارے اور آپ کے اوپر ہے حکومت کو رکھیں یا گھر بھیج دیں جاوید میاندادکا موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ

datetime 15  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے مایہ ناز سابق کرکٹر جاوید میانداد ملک موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے ہمارے اور آپ کے اوپر ہے حکومت کو رکھیں یا گھر بھیج دیں، موجودہ سیاست جو ہو رہی ہے وہ ماضی سے چلتی آرہی ہے،پاکستان میں اسپن پچز بنا سکتے ہیں یہاں کی مٹی فاسٹ پچز کیلئے نہیں۔لیجنڈی کرکٹر جاوید میانداد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ سیاست جو ہو رہی ہے

وہ ماضی سے چلتی آرہی ہے، عمران خان کے کرکٹر ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ جو اقتدار میں آتا ہو اس کا فوکس ملک و قوم ہونی چاہیے، ان کیلئے کیا کیا جائے یہ دیکھا جاتا ہے۔کراچی میں جاری پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیجنڈری جاوید میانداد نے کہاکہ آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ چند ٹیمیں ہیں جن کی پرفارمنس ہمیشہ اچھی رہی ہے، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستان کی نسبت کرکٹ کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، وہاں ہر بچہ اسپورٹس کھیلتا ہے۔میانداد نے کہاکہ پاکستان میں اسپن پچز بنا سکتے ہیں یہاں کی مٹی فاسٹ پچز کے لئے نہیں جبکہ آسٹریلیا کی پچز قدرتی اچھی ہوتی ہیں وہ زیادہ محنت نہیں کرتے۔سابق کرکٹر نے کہاکہ پاکستان میں جیسا موسم ہے اس لئے یہاں پچ بنانی پڑتی ہے، گراسی وکٹ کو رول کرتے ہیں تو وہ سیدھی بن جاتی ہے، تیز وکٹ لاہور میں بنتی ہے لیکن وہ بھی ویسی نہیں جو دنیا میں بنائی جاتی ہے۔جاوید میانداد نے کہا کہ جب کرکٹ کھیلتا تھا تو آرمی کو بہت فالو کیا، فالو کرنے کا مطلب یہ بتانا ہے کہ آرمی اپنے ملک کیلئے کس طرح لڑتی ہے،میں لڑ کر کھیلتا تھا کیوں کہ ملک کے لئے فائٹ کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ چاہتا ہوں پاکستان اور آسٹریلیا کے کراچی ٹیسٹ کا رزلٹ آئے ہوم گرائونڈ پر پاکستان کو جیتنا چاہیے، کراچی کی پچ وقت کے ساتھ ڈیڈ ہوتی جا رہی ہے کیونکہ پاکستان نے اپنی مرضی کی وکٹ بنائی ہے اگر نہ جیتے تو آپ ہر جگہ ناکام ہیں، ہمارے دور میں اسپن وکٹ بناتے تھے تو تین دن میں میچ بھی ختم کر دیتے تھے۔انہوں نے کہاکہ 400، 500 رنز تو نارمل ہیں، آپ پاکستان کے لئے کھیل رہے ہیں پریشر تو لینا پڑتا ہے، 20 کروڑ عوام میں سے 11 لڑکے پریشر نہیں لیں گے تو بچے لیں گے۔



کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…