بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایپل کمپنی کے مالک اسٹیو جابز کی چھوٹی بیٹی کی ماڈلنگ میں انٹری

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

نیویارک(این این آئی)موبائل و کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے معتبر کمپنی کا اعزاز رکھنے والی ایپل کے خالق آنجھانی اسٹیو جابز کی سب سے چھوٹی بیٹی 23 سالہ ایو جابز نے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیو جابز کی سب سے

چھوٹی بیٹی 23 سالہ ایو جابز نے ماڈلنگ ایجنسی کی معروف کمپنی ڈی این اے ماڈلز کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔معاہدے کے تحت دنیا بھر کی معروف اور سپر ماڈلز کے لیے کام کرنے والی کمپنی اسٹیو جابز کی صاحبزادی کے کیریئر کو بھی دیکھے گی۔ایو جابز ماڈلنگ کا آغاز دو سال قبل ہی 21 برس کی عمر میں کر چکی تھیں، تاہم گزشتہ دو سال میں انہیں بہت زیادہ مواقع نہیں مل پائے۔ایو جابز گزشتہ دو سال کے دوران سپر ماڈلز جی جی حدید سمیت دیگر ماڈلز کے ساتھ بھی ریمپ پر واک کر چکی ہیں، تاہم اب وہ ملٹی برانڈز کی تشہیر میں بھی دکھائی دیں گی۔اسٹیو جابز کو پہلی گرل فرینڈ کرسن بینن سے 43 سالہ بیٹی لیزا برینن جابز بھی ہیں جو ایپل کے خالق کے باقی بچوں سے الگ رہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…