بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

جانوروں میں جلدی بیماری کا پھیلا ئورک نہ سکا متاثرہ مویشیوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)سندھ بھر میں جانوروں میں جلدی بیماری کا پھیلا ئورک نہ سکا، لمپی اسکن سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ جانوروں میں شرح اموات بھی ڈھائی فیصد ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق لمپی اسکن بیماری سے متاثرہ جانوروں کی بڑی تعداد کراچی میں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق جانوروں میں کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ بیماری کے باعث 171 جانور مر گئے ہیں۔سب سے زیادہ کیسز کراچی میں سامنے آئے ہیں، شہر قائد میں 15 ہزار 899 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک روز میں 955 کیسز سامنے آئے ہیں اور 20 جانور مر چکے ہیں۔اس کے علاوہ ٹھٹھہ میں 46 اور خیر پور میں 27 جانور مرے ہیں۔ماہرین کے مطابق متاثرہ جانور کو کاٹنے والے مچھر یا مکھی وائرس کو پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔دوسری جانب لمپی اسکن کی بیماری آنے سے کراچی میں مرغی کی فروخت بڑھتے ہی اس کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ایک کلو مرغی کا گوشت 540 روپے جبکہ زندہ مرغی 340 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔اس کے علاوہ کراچی میں شہری اب بھی بیف بیچنے والوں کی دکانوں پر آنے اور گوشت خریدنے سے کترا رہے ہیں۔ جس کے باعث شہر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے والوں کی دکانیں سنسان ہوگئیں اور دکان داروں کو روزگار کے لالے پڑگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…