بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہم فیصلے اور بڑے حکم جاری

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)عسکری قیادت نے بھارت کی طرف سے میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عالمی فورمز سے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے جبکہ آرمی چیف نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اور یوم پاکستان پریڈ کے

پر امن انعقاد کیلئے جامع سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقدہ ہوئی جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ اجلاس کے شرکاء کو اہم عالمی و علاقائی پیشرفتوں، ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور مغربی سرحد پر انتظام سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جسے بھارت نے حادثاتی قرار دیا ہے اس کے نتیجہ میں بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔ اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت کی طرف سے غلطی کے اعتراف کے باوجود متعلقہ بین الاقوامی فورمزکو اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے، اس طرح کے خطرناک واقعات خطے کے امن اور سٹریٹجک استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے انسداد دہشتگردی کے جاری کامیاب آپریشنز کو سراہا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے ملک کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے او آئی سی کونسل کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور یوم پاکستان پریڈ کے پر امن انعقاد کیلئے جامع سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور مشن پر مبنی تربیت پر زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…