بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181 روپے کراس کر گیا

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جس کے باعث روپے کی قدر میں گراوٹ کارجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے

مقابلے ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 179روپے سے بڑھ کر179.20روپے اور قیمت فروخت179.10روپے سے بڑھ کر179.30روپے ہو گئی اسی طرح30پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید179روپے سے بڑھ کر179.30روپے اور قیمت فروخت179.50روپے سے بڑھ کر179.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 194روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت196روپے سے بڑھ کر197روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231روپے سے بڑھ کر232روپے اور قیمت فروخت233روپے سے بڑھ کر234.50روپے ہو گئی ۔۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181 روپے سے زیادہ پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…