بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد کے سیاسی حالات کشیدہ، پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے پر غور

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں شیڈول پاکستان آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز کے پیش نظر جڑواں شہروں کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی ماحول کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے،

صورتحال واضح ہونیپر بیک اپ پلان پرعمل کیا جائے گا۔ذرائع پی سی بی نے بتایا کہ آخری ٹیسٹ میچ لاہورمیں شیڈول ہے، وائٹ بال سیریز بھی لاہور میں ممکن ہوسکتی ہے،جبکہ سیریز کے طے شدہ شیڈول کے تحت پنڈی سٹیڈیم میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو شیڈولڈ ہے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور میں انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کے حکام کی مشاورت سے کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وائٹ بال میچ انہی تاریخوں میں ہوں گے، تاریخوں میں رد وبدل نہیں ہوگا۔سیریز کے شیڈول کے مطابق ون ڈے میچ 29 ، 31 مارچ اور2 اپریل کو ہوں گے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…