بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

روس نے یوکرائن کا سمندر سے عالمی تجارت سے روٹ منقطع کر دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ روسی بحریہ نے یوکرین کے بحیرہ اسود کے ساحل پر ناکہ بندی کر دی ہے اور اسے عالمی سمندری تجارت سے الگ تھلگ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت دفاع نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شائع ہونے والی

روزانہ انٹیلی جنس اپ ڈیٹ میں مزید کہا کہ روسی بحریہ یوکرین بھر میں اہداف پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔بیان میں کہا گیا کہ روس نے بحیرہ ازوف میں ایک ایمفیبیئس لینڈنگ آپریشن کیا، جس میں آنے والے ہفتوں میں اس طرح کی مزید کارروائیوں کے امکان سے خبردار کیا گیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے زور دیا کہ ان کا ملک یوکرین میں اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے مزید آپشنز کی تلاش جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا جس میں منگل کو لندن میں کمبائنڈ ایکسپیڈیشنری فورس کی میٹنگ بھی شامل ہے تاکہ یوکرین کے اپنے دفاع کو تقویت دینے کے لیے مزید آپشنز پر عمل کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…