پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

آرام سے مزید 2یا 3سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں شعیب ملک دل کی خواہش زبان پر لے آئے

datetime 15  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)آل رائونڈر شعیب ملک مزید 3سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں۔ شعیب ملک نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں رواں سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے میں نے کوئی ذہن نہیں بنایا مگر آرام سے مزید 2یا 3سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے کھل کر بات ہوئی ہے،اگر وہ کہیں گے کہ آپ کی اب ضرورت نہیں تو چھوڑ دوں گا،

کپتان نے ورلڈکپ سے قبل پوچھا تھا کہ آپ کا کیا پلان ہے جواب میں میرا کہنا تھا کہ جس طرح کا میرے آس پاس ماحول رہا ہے میں مزید کھیلنا نہیں چاہتا مگر میری فٹنس کو آپ جانتے ہیں،میں ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا،اگر میرے ساتھ ڈیل کرتے ہیں تو میں،ہمیشہ پاکستان کیلئے دستیاب ہوں، سینے پر اسٹار سجانا سب سے اہم چیز ہے، اس کیلیے ماضی میں بھی قربانیاں دی ہیں اس بار بھی ایسا ہی کروں گا،آپ خود ہی بتائیں میں کتنا کھیل سکتا ہوں،ایک سیریز کھیلوں یا آئندہ بھی ایکشن میں نظر آئوں۔بابر اعظم نے کہا کہ میں بتادیا کروں گا،اس کے بعد میں ورلڈکپ کھیلا، کپتان نے کہا بنگلادیش میں بھی کھیلیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں انھوں نے کہا کہ کچھ نئے کھلاڑیوں کو چیک کرنا ہے،آسٹریلیا سے واحد میچ کے حوالے سے بابر نے ابھی کچھ نہیں بتایا،کپتان جونیئر ہو یا سینئر اس طرح کھل کر بات کرے تو اعتماد کی فضا برقرار رہتی ہے،اس طرح سینئرز کے حوالے سے ایک اچھا کلچر بھی بنے گا۔40سال کی عمر میں بھی نوجوانوں جیسی فٹنس بحال رکھنے اور اس کے باوجود کچھ لوگوں کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی باتوں کے سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ ہر انسان کو ہر کوئی پسند نہیں کرتا،بعض کی رائے ہے کہ میں چھوڑ جاں مگر مجھے دیگر میں سے کسی نے نہیں کہا کہ عزت سے ریٹائر ہوجا،انٹرنیشنل ہو یا لیگ کرکٹ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت کارکردگی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،میں کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں، جب لگا کہ بوجھ ہوں تو چھوڑ دوں گا۔انھوں نے کہا کہ فٹنس قدرت کا ایک تحفہ ہے،اس کے ساتھ میں محنت بھی کرتا ہوں،روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ تو فٹبال ہی کھیلتا ہوں،مڈل آرڈر میں کھیلتے ہوئے رنز بنانے کیلیے زیادہ دوڑنا پڑتا ہے، میں اس آزمائش پر بھی پورا اترتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…