اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پر چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔

سپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک ووٹنگ سے قبل ناکام بنانے کے لیے صادق سنجرانی سے مشاورت کی ، اسد قیصر تحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسد قیصر چیئرمین سینیٹ کی 23 جولائی 2019 کی رولنگ کا استعمال اسمبلی میں کرنے کے خواہاں ہیں ، صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ تین سال پہلے رولنگ دی تھی۔ رولنگ کے مطابق چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے ریکوزیشن اجلاس طلب نہیں کیا جا سکتا۔ سپیکر اسی رولنگ کو بنیاد بنا کر عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے انھیں اس حوالے سے کوئی ایڈوائس نہیں دی۔ ایڈوائس نہ دینے کی وجہ سینیٹ اور اسمبلی قواعد کا بعض امور پر مختلف ہونا ہے، کسی بھی سپیکر نے ماضی میں اس حوالے سے کوئی رولنگ نہیں دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی سینیٹ رولنگ کی بنیاد پر عدم اعتماد کی تحریک کو ووٹنگ سے قبل مسترد کرنے کے حق میں نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…