پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور گورنر قمر زمان کائرہ ہوں گے

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اپوزیشن نے ممکنہ پاور شیئرنگ فارمولہ تیار کرلیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اپوزیشن نے ممکنہ پاور شیئرنگ فارمولہ تیار کیا ہے،

جس کے تحت پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب چوہدری پرویز الہیٰ کو دیئے جانے کا امکان ہے، تاہم ان کے وزیر اعلٰی بننے کے بعد تشکیل پانے والی صوبائی کابینہ مختصر رکھے جانے کی تجویز ہے۔ اس وقت بزدار کابینہ میں 38 وزیر،4 مشیر اور4 معاون خصوصی شامل ہیں۔اگر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پھر اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رکن کا انتخاب کیا جائے گا، جب کہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی کا نام زیر گردش ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جگہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کو بنائے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کابینہ میں زیادہ وزارتیں مسلم لیگ(ن) کے پاس ہوں گی، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کو بھی شیئر ملے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ ”ہاٹ کیک“ بن گیا ہے، گزشہ رات 4 اراکین اسمبلی نے لیگی قیادت کے ساتھ ملاقات کر کے حمایت کا یقین دلا دیا ہے، جب کہ جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویڑنز سے تعلق رکھنے والے 18 سے زائد ایم پی ایز مسلم لیگ(ن) کے ساتھ معاملات طے کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…