بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

تم بلاول پر تنقید کرتے ہو،کیا آپ کے بیٹوں کواردو آتی ہے؟ پیپلز پارٹی کی وزیراعظم پر شدید تنقید

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ تم بلاول پر تنقید کرتے ہو،کیا آپ کے بیٹوں کواردو آتی ہے؟،عمران خان اب ڈرامے بازیاں بند کریں، اسپیکر اپنے بیانات کی وجہ سے پہلے ہی متنازعہ ہوگئے، کسی بھی ممبر کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا،تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،

تبدیلی سرکار کی نااہلی اور نالائقی نے عوام کو پریشان کردیا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم اور اس کے وزرا گالیوں اور دھمکیوں پر اتر آئے ہیں، تحریک انصاف اب تحریک انتشار ہوچکی ہے، ملک 22 کروڑ عوام کا ہے، کسی کے باپ کی جاگیر نہیں،ہم عمران نیازی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، حکومت گالیاں اور دھمکیاں دینے کے بجائے اپنے نمبرز پر فو کس کرے،عمران خان دھمکیوں سے گریز کریں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی،آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سیاسی صورتحال کافی دلچسپ ہوچکی ہے،عدم اعتماد سے وزیراعظم پریشان ہیں،وزیراعظم اخلاق سے گری ہوئی باتیں کر رہے ہیں،ہم ان کی طرز پر گالیاں نہیں دے سکتے، فیملی اور پارٹی نے ایسا نہیں سکھایا،اختلاف تہذیب کے دائرے میں رہ کر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کے پاس نمبر ہیں تو جمع کریں،عمران خان نمبر پر غور کرے، دھاندلی پر دھیان نہ دے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ارکان اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے سے روکا تو یہ غیر قانونی کام ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو آئین کے خلاف کام کر رہا ہے،پیپلزپارٹی نے آئین دیاہے،عوام شاہ محمود قریشی کے جھوٹ پر کان نہیں دھرینگے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ گلیوں میں حکومت کو گالیاں دے رہے ہیں،

یہ متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عوام کی طرف سے ہے،لوٹے وزیر کچھ بھی کریں عوام اعتبار نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ دس لاکھ لوگوں کو لانے کی بات کر رہے ہیں،ہم اپ کے خلاف تھانہ میں قانونی کارروائی کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو انتشار پھیلانے پر شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف تحریک انتشار بن چکی ہے،فارن فنڈنگ کیس میں بار بار اسٹے آرڈر لے رہے ہیں،

یہ ملک 22 کروڑ عوام کا ہے کسی کے باپ کا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو اس ملک کے ساتھ کیا اس کا حساب دینا ہوگا،آپ ممبرز کو بکاو مال کہہ رہے ہیں، ممبرز نے عوام کی منشاء کے مطابق ووٹ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکر کو قانونی ٹیم نے مشورہ دے دیا کہ ایسا غیر قانونی ہوگا،اسپیکر قومی اسمبلی متازعہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی دھمکیوں سے گھبر والے بھی اب نہیں ڈرتے،۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ

عمران خان دھمکیوں سے گریز کریں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی،فارن فنڈنگ کیس میں ان کی تلاشی ہوگی،جھوٹے بیانات الیکشن کمیشن میں دے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری اپیل ہے الیکشن کمیشن روانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کو بتانا چاہتا ہوں ہر جماعت کا اپنا منشور ہے،شاہ محمود قریشی اپنے منشور کی بات کریں۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کا منشور اور سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ شہباز شریف نے اپوزیشن رہنماؤں کھانے کی دعوت دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول پر تنقید کرتے ہو،عمران خان نے کیا اپنے بچوں کو اردو سکھائی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم بیرون ملک سے موصول ہونے والے تحفوں کا ریکارڈ دیں،کیا تحفے وہیں بیچ دیئے یا توشہ خانہ میں جمع کروائے۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان اور ان کی کابینہ کو ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے وزرا اور عمران خان کا اگلا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہوگا،وزراء کی جانب سے اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکر ٹائیگر فورس کا ممبر بنا ہوا ہے،اسپیکر نے اپنے عہدے اور کرسی کی توہین کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…