منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں، وہی اگلے وزیراعظم ہوں گے، حریم شاہ

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی اردو پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی اردو سب سے منفرد اور اسٹائل بھی مختلف ہے، ان شااللہ وہی اگلے وزیراعظم ہوں گے۔حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے

دوران زبان پھسلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو نے جیالوں کا جوش بڑھانے کے لیے کہا کہ آپ کا جوش و جذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یعنی انہوں نے خطاب کے دوران ٹانگیں کو کانپیں اور کانپ کو ٹانگ کہہ دیا تھا۔بلاول کی لفظوں میں گڑبڑ کے بعد کانپیں ٹانگسوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا تھا جس کے بعد عام عوام سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی بلاول کے جملوں پر پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں۔اب اس ویڈیو پر ردعمل دینے کے لیے حریم شاہ نے انسٹاگرام کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنا ایک تفصیلی ویڈیو پیغام جاری کیا۔حریم شاہ نے بلاول بھٹو کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ غلطی کوئی بھی کرسکتا ہے، اسی طرح بلاول سے بھی بولنے میں تھوڑی گڑ بڑ ہوگئی، اگر ہم نے سور حجرات پڑھی ہوتی یا ہمیں کچھ شرم ہوتی تو ہمیں معلوم ہوتا کہ کسی کا مذاق اڑانا کتنی غلط بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں کوئی بھی انسان بہت اچھی اردو نہیں بول سکتا اور غلطی تو ہر دور میں کسی نہ کسی سیاستدان یا مشہور شخصیت سے ہوئی ہے، اس پر مذاق اڑانا درست نہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ بلاول کی تعلیمی ڈگری بین الاقوامی ہیں جس کی وجہ سے سب ان کی اردو کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن انسان وقت کے ساتھ ہی سیکھتا ہے اور میری نظر میں بلاول بھٹو کی اردو سب سے منفرد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ بلاول جیسا نوجوان اور خوبصورت انسان سیاست میں آگے آرہا ہے اور ان شااللہ مستقبل میں وہی پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔حریم شاہ نے بلاول کے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن سیاستدانوں نے بلاول بھٹو کا مذاق اڑایا ہے انہیں کچھ شرم کرنی چاہیے کہ اتنے بڑے عہدے پر بیٹھ کر وہ معصوم اور نوجوان بلاول کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں، میری سپورٹ بھی ان کے ساتھ ہے اور بلاول ہمارے اگلے وزیراعظم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…