جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بھارت، واٹس ایپ گروپ میں پاکستانی پرچم کی تصویر پوسٹ کرنا جرم بن گیا

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں حجاب تنازعے کی آڑ میں اقلیتوں کے خلاف مہم شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، ریاست کرناٹکا کے ضلع شیوموگا میں حجاب کے معاملے پر کشیدگی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے ضلع شیوموگا کے ایک کالج میں معاملہ اس وقت شدید طول پکڑ گیا جب حجاب کے موضوع پر بحث کے دوران ایک واٹس ایپ اسٹڈی گروپ میں ایک خاتون طالبہ نے پاکستانی جھنڈے کی تصویر پوسٹ کر دی۔ پاکستانی جھنڈے کی تصویر پوسٹ کرنے پر ہندو طلبا کی جانب سے طالبہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے اور اسے کالج سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ہندو طلبا نے منگل کو شیوموگا کے سہیادری سائنس کالج کے احاطے میں اس معاملے پر احتجاج بھی کیا مظاہرین نے یہ بھی الزام لگایا کہ کالج انتظامیہ نے اس بارے میں ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ بجرنگ دل کے کارکن ہرشا کے قتل کے بعد گزشتہ ماہ سے شیواموگا میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اس قتل کے بعد بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے خلاف پر تشدد واقعات دیکھنے میں آییاور کئی دن تک کرفیو نافذ رہا۔ کرفیو ہٹائے جانے کے بعد شیو موگا میں بی جے پی کے کارندوں پر بھی حملہ ہوا جس سے ایک بار پھر صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…