اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مجھے آپ نے عضو معطل کی طرح ووٹ ڈالنے والا کراچی کا ایک فالتو ایم این اے سمجھ رکھا ہے ،اب اسلام آباد ہی میں ملیں گے،عامر لیاقت حسین

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب اپنے لوگوں سے بھی مل لیں ، ایم کیو ایم والے ہیں ہم ، اور آپ مجھ سے تو ملنا ہی نہیں چاہتے ۔

شاید !حالانکہ آپ جانتے ہیں کہ مجھے آپ نے عضو معطل کی طرح ووٹ ڈالنے والا کراچی کا ایک فالتو ایم این اے سمجھ رکھا ہے،اب اسلام آباد ہی میں ملیں گے ان شا اللہ، خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین اکثر و بیشتر وزیر اعظم عمران خان سے خفا نظر آتے ہیں ، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچل نے پارٹی کے بائیکاٹ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا اس حوالے سے ایک انٹرویو میں دیوان سچل نے کہاکہ اسلام آباد سے ووٹ دینے آیا کل رات تک کسی نے بائیکاٹ کا نہیں بتایا۔انہوںنے کہاکہ میرا یہی نعرہ ہے میرا ووٹ میری مرضی، مجھے پی ٹی آئی نے پہلے ہی شوکاز دیا ہوا ہے۔دیوان سچل نے کہاکہ میں ہمیشہ پارٹی پالیسیوں پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتا ہوں۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی پی کے نثار کھوڑو سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…