ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کامیاب

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی میں فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کامیاب ہوگئے ہیں۔سینیٹ کی ایک خالی نشست پر پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک رکھا گیا تھا۔سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو

اور تحریک انصاف کے آغا ارسلان کے علاوہ 2 آزاد امید وار عاجز دھامرا اور گل محمد جاکھرانی مدمقابل تھے، دونوں آزاد امیدواروں کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا جب کہ تحریک انصاف کے کورنگ امیدوار علی احمد پلھ الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے۔تحریک انصاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جے ڈی اے نے پولنگ میں حصہ نہیں لیا۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق نثار کھوڑو 99 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے باوجود تحریک انصاف کے 4 ارکان نے پولنگ میں حصہ لیا، جن مین سے 2 نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے۔پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کے احاطے میں اپنے ارکان کے لیے پہلے ناشتے اور پھر ظہرانے کا اہتمام کررکھا تھا۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا 2021 میں سندھ سے سینیٹ کی جنرل سیت پر کامیاب ہوئے تھے تاہم 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…