جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے ارکان پی ٹی آئی واٹس ایپ گروپ چھوڑ گئے

datetime 9  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے ارکان پی ٹی آئی واٹس ایپ گروپ چھوڑ گئے،تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی پارٹی سے ناراضگی وجوہات سامنے آ گئیں،فیصل آباد ڈویژن کے ارکان شہباز گل کی مداخلت جبکہ نور عالم خان حکومتی فنڈز صرف صوابی میں خرچ کرنے پر نالاں ہیں ، اکثر اراکین کی جانب سے پارٹی ارکان کو عزت نہ ملنے پر بھی ناراضگی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے ارکان شہباز گل کی مداخلت پر ناراض ہیں، ارکان نے وزیراعظم عمران خان کو شہباز گل کی مداخلت پر تحفظات سے آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل فیصل آباد میں آئندہ الیکشن میں اپنے لیے سپورٹ مانگتے رہے، وزیراعظم ارکان کے تحفظات دور کرنے کے بجائے شہباز گل کو ماسکو لے گئے جس سے ناراض اراکین دلبرداشتہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نور عالم خان حکومتی فنڈز صرف صوابی میں خرچ کرنے پر نالاں تھے، نور عالم خان اپنے حلقے کے لیے ترقیاتی فنڈز مانگتے رہے جو نہیں ملے، نور عالم خان کی وزیراعظم سے ملاقات میں بھی تحفظات دور نہ کیے گئے۔ سپیکر اسد قیصر کے خلاف بولنے پر پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس اور پی اے سی سے نکالنا بڑی ناراضگی کی وجہ بنا۔ذرائع نے بتایا کہ 50 سے زائد اراکین قومی اسمبلی کو بیرون ملک دوروں پر بھجوانے کے معاملے پر فواد چوہدری نے نجی محفل میں ان ارکان کو غدار قرار دیا۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ غدار ارکان کو بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔ یہ باتیں ارکان تک پہنچ گئیں جس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ان ارکان کے تحفظات بھی دور نہ کیے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر ر طاہر صادق کے حلقے میں ملک امین اسلم کی مداخلت کے باعث بگاڑ پیدا ہوئی ۔ وزیراعظم کو شکایت کے باوجود ملک امین اسلم کو انکے حلقے میں مداخلت سے نہ روکا گیا اور ملک امین اسلم نے میجر ر طاہر صادق کے حلقے میں مختلف ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کیا۔

اقبال آفریدی نے اپنے حلقے میں ایوب آفریدی کی مداخلت کا شکوہ کیا۔وزیراعظم نے اقبال آفریدی کے تحفظات کو دور نہ کیا۔ ایوب آفریدی متعلقہ حلقے میں ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔بعض اراکین پر شک ناراضگی کا باعث بنا ۔ غلام بی بی بھروانا کو پہلے روز سے ہی شک کے دائرے میں رکھا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثر اراکین کی جانب سے پارٹی ارکان کو عزت نہ ملنے پر بھی ناراضگی ہے۔ بعض ارکان نے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کے لیے قائم وٹس ایپ گروپ بھی چھوڑ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…