شین وارن کے کمرے کے فرش اور تولیے پر خون کے دھبے ملے، تھائی پولیس کا انکشاف

7  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)دو روز قبل تھائی لینڈ میں اپنے وِلا میں مردہ حالت میں پائے جانے والے لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی موت کے حوالے سے تحقیقات کے نتیجے میں انکشاف ہوا ہے کہ شین وارن کے کمرے کے فرش اور تولیے پر خون کے دھبے ملے۔آسٹریلوی

میڈیا کے مطابق تھائی پولیس حکام نے بتایاکہ آنجہانی شین وارن کے کمرے کے فرش اور ان کے تولیے سے خون کے دھبے ملے ہیں۔پولیس کے مطابق موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد اٹھا تھا جس سے اس بات کا امکان ہے کہ ان کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے طور پر جب شین وارن کے سینیکو دبایا تو انہیں کھانسی ہوئی تو ان کے منہ سے تھوک اور خون نکلا۔گذشتہ روز تھائی پولیس نے بتایا تھا کہ شین وارن کے خاندان کے افراد سے پتا چلا ہیکہ لیگ اسپنرکو دمے سمیت دل کا عارضہ لاحق تھا اور انہوں نیکچھ عرصہ قبل ہی دل کے ڈاکٹرکو دکھایا تھا۔شین وارن کے میڈیکل ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے تھائی پولیس نے 52 سالہ لیگ اسپنر کی موت میں کسی کے ملوث ہونیکے امکان کو رد کیا ہے تاہم معاملیکو بالکل ‘کلیئر’ نہیں کیا۔پولیس کا کہنا ہے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…