شین وارن کی موت، تھائی لینڈ کی پولیس نے اہم بیان جاری کردیا

5  مارچ‬‮  2022

تھائی لینڈ، سڈنی ، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)تھائی لینڈ کی پولیس نے کرکٹر شین وارن کی صدمے سے موت کے معاملے میں کسی قسم کے بیرونی عنصر کو مسترد کر دیا ، تھائی پولیس کے مطابق ان کی لاش کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے (1100 GMT) تھائی انٹرنیشنل ہسپتال ساموئی لایا گیا۔

تھائی پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہماری تحقیقات کی بنیاد پر جائے وقوعہ پر کسی بھی قسم کی مشتبہ سرگرمی کا شبہ نہیں تھا۔ دوسری جانب ان کی انتظامی کمپنی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود شین وارن کی جان نہیں بچائی سکی۔علاوہ ازیں دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن نے انتقال سے 12 گھنٹے قبل راڈنی مارش کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا جو وائرل ہوگیا ۔شین وارن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ راڈنی مارش کی موت کا سن کر افسوس ہوا، وہ ایک لیجنڈ تھے انکی وجہ سے کئی نوجوان بچوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کا عزم کیا۔ انہوں لکھا کہ میری جانب سے انکے اہلخانہ کیلئے دلی ہمدردی!۔سابق آسٹریلوی کرکٹ اور لیگ اسپن کی یونیورسٹی کہلائے جانے والے شین وارن 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔اسی طرح ون ڈے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل سے قبل آسٹریلین لیجنڈ شین وارن کی یاد میں اور پشاور دھماکے کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے لیجنڈ شین وارن کو سیاہ پٹیاں باندھ کر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…