منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ لمحہ جب شین وارن نے صدی کی بہترین گیند کرائی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے

datetime 4  مارچ‬‮  2022 |

بینکا ک /سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کرکٹ کے لیجنڈ اور عظیم لیگ اسپنر شین وارن 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وارن کی انتظامیہ نے مختصر بیان میں کہا کہ شین وارن ہفتے کو تھائی لینڈ کے شہر کوہ سیموئی میں بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔بیان میں کہا گیا کہ شین وارن اپنے ولا میں موجود تھے اور وہ جواب نہیں دے رہے اور طبی عملے کی تمام کوششوں کے باوجود انہیں بحال نہیں کرپائے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی تاہم خاندان نے پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔شین وارن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بھی کھیلی تاہم بین الاقوامی سطح پر آسٹریلیا کی نمائندگی نہیں کرپائے۔آسٹریلیا کی کرکٹ کے لیے ایک روز میں دو بری خبریں ملی جہاں لیجنڈ روڈنی مارش دن کے شروع میں انتقال کر گئے تھے۔عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 2 جنوری 1992 کو سڈنی میں بھارت کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کا سفر شروع کیا۔ایک روزہ کرکٹ میں ان کے شان دار کیریئر کا آغاز 24 مارچ 1993 کو نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں ہوا۔عالمی شہرت یافتہ لیگ اسپنر کو اصل شہرت 1993 کی ایشز سیریز کے مانچسٹر ٹیسٹ میں مائیک گیٹنگ کو کرائی گئی گیند پر ملی تھی جسے ‘صدی کی بہترین گیند’ بھی قرار دیا گیا تھا، یہ ان کی انگلش سرزمین پر کرائی گئی پہلی گیند تھی۔شین وارن نے07-2006 کی ایشز سیریز میں میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں عمدہ لیگ اسپن گیند کر کے انگلش اوپنر اینڈریو اسٹراس کی وکٹیں بکھیر کر ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین باؤلر نے 145 ٹیسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 194 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی 293 وکٹیں اپنے نام کیں۔

شین وارن اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جہاں ان کا مدمقابل انگلینڈ تھا، 2 جنوری سے 5 جنوری 2007 تک جاری رہنے والے میچ میں انہوں نے 2 وکٹیں لیں تاہم 71 رنز کی یادگار اننگز بھی کھیلی۔انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ ورلڈ الیون کی جانب سے ایشا الیون کے خلاف 10 جنوری 2005 کو کھیلا، جس میں ان کی ٹیم فاتح رہی اور وہ 2 وکٹیں حاصل کرپائے۔شین وارن نے 2013 میں تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی سے قبل انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی تاہم وہ کرکٹ سے مسلسل جڑے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…