پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے وارے نیارے، دبئی کی حکومت نے زبردست سکیم کا اعلان کردیا

3  مارچ‬‮  2022

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے سروس کے اختتام پر بچت کی نئی سکیم کا اعلان کردیا گیا ، اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی حکومت نے پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے بچت سکیم کا اعلان کیا ہے ، یہ سکیم نجی شعبے کی فرموں کے لیے اختیاری ہوگی  ۔

دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد اس سکیم کا اعلان کیا ، اس حوالے سے شیخ حمدان نے کہا کہ یہ سکیم ملازمین کو دی جانے والی سروس کے اختتامی فوائد میں ایک اہم اضافہ ہوگا ، دبئی حکومت کے اقدامات کا مقصد تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک باوقار زندگی کو یقینی بنانا ہے۔دبئی کے ولی عہد نے مزید کہا کہ یہ سکیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام ملازمین، چاہے شہری ہوں یا رہائشیوں کو وہ مدد فراہم کی جائے جس کی انہیں ضرورت ہے ، ہم اپنے سسٹمزکی مسلسل ترقی کے ذریعے دبئی میں مارکیٹ کی لچک اور کشش کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں ، بچت سکیم مختلف شعبوں میں مزید ہنر مندوں ، اختراع کاروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی جانب ایک نیا قدم ہے ، کیونکہ ہم دبئی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں جو ایک معروف شہر ہے جو زیادہ سے زیادہ کام اور معیار زندگی فراہم کرتا ہے ۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا ، منصوبے کے تحت ملازمین کو ایک سے زیادہ سرمایہ کاری کی سکیمیں پیش کی جائیں گی ، جن میں شریعت کے مطابق سکیمیں بھی شامل ہوں گی ، وہ ملازمین جو سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے انہیں بھی ایسے اختیارات فراہم کیے جائیں گے جو سرمائے کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں نے دبئی حکومت کے اس اقدام کا زبردست خیر مقدم کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…