منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اگلے سال ہم نے 17ارب ڈالرقرض واپس کرنا ہے ملک ڈیفالٹ بھی کر سکتا ہے، ڈاکٹر حفیظ پاشا

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشانے کہا ہے کہ یہی تو سب سے زیادہ پریشانی اس وقت ہے اور میری ناچیز رائے یہ ہے کہ سب کو مل جل کر سارے سیاسی، سول سوسائٹی اور ہماری اسٹیبلشمنٹ اس بات پر غور کریں کہ یہ بہت ہی سخت اور پریشان کن معاملہ ہے ، انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیز کہہ رہی ہیں کہ اس وقت ایشیا میں تین ممالک سری لنکا

، پاکستان اور کمبوڈیا ہیں جن کے سامنے خطرہ موجود ہے انہیں قرضوں کی ادائیگی میں دقت ہو گئی ۔ حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ خدا نہ کرے ایسا ہو لیکن آنے والے دنوں میں خطرہ ضرور موجود ہے ، جس کیلئے سخت سے سخت اقدامات لینے پڑیں گے ، درآمدات کم کرنے کیلئے آپ کو غیر ضروری امپورٹس ہیں ، جس طرح سری لنکا نے کیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی سخت سے سخت بارہ سے پندرہ ارب ڈالر امپورٹ کم کرنے ہیں ورنہ فنانسنگ حد سے زیادہ مشکل ہو جائے گی ، آئی ایم ایف کے جانے کے بعد باقی ادار ورلڈ بینک سمیت دیگر وہ بھی لون کی سہولت کم کر دی گی ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے صنعتی شعبے کے لیے ریلیف پیکیج کے خدو خال سامنے آ گئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف نے کہاہے کہ ساتویں معاشی جائزے میں اعلان کردہ ریلیف پیکیج اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز، ایکسپورٹ پراسسنگ زونز اور سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے بعد اب صنعتی شعبے کو پروموشن پلان فار انڈسٹری کے ذریعے خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تین نکاتی ایمنسٹی سکیم کے تحت سرمایہ کاری کرنے والوں سے 24 فیصد کے بجائے صرف پانچ فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا اور آمدن کا ذریعہ بھی نہیں پوچھا جائے گا۔ڈیکلیئرڈ بیرونی اثاثے رکھنے والے پاکستانی بھی سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور بیرونی سرمایہ پاکستان لانے والے کو 5 سال تک 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ ملے گا۔بیمار صنعتی یونٹ بحال کرنے والے کو بھی تین سال تک ٹیکس چھوٹ ملے گی، نئے صنعتی یونٹ کو کمرشل پیداوار 30 جون 2024 تک شروع کرنا ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ آئی ایم ایف ساتویں معاشی جائزے میں حکومت کی جانب سے حال ہی میں اعلان کردہ ریلیف پیکیج اور اقدامات کا جائزہ لے گا، مشکل بیرونی حالات کے دوران میکرو اکنامک استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…