منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یوکرینی ملاح نے بدلہ لینے کیلئے روسی مالک کو سوا ارب کا نقصان پہنچادیا

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا(این این آئی)اپنے ملک کے لوگوں کو آگ کے شعلوں میں لپٹا دیکھ کر دلبرداشتہ ہونے والے یوکرینی ملاح نے روسی حملوں کے جواب میں اسپین میں اپنے روسی مالک کو سوا ارب سے زائد کا نقصان پہنچا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر مجورکا میں ایک یوکرینی شخص کو روسی تاجر کی قیمتی کشتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

تاراس سستاپچک نامی 55 سالہ شپ انجینیئر روسی کمپنی رشین روسوبورون ایکسپورٹ کے لیے گزشتہ 10 برس سے کام کر رہا تھا۔اسے جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے کہا کہ اسے اپنے کیے پر پچتاوا نہیں ہے۔اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے جو کیا وہ میں دوبارہ کروں گا۔یوکرینی شخص کا کہنا تھا کہ اس کا مالک ایک مجرم ہے، وہ ہتھیار فروخت کرتا ہے جنہوں نے یوکرینی لوگوں کو مارا۔اس نے کہا کہ میں نے یہاں ٹیلی وژن پر خبر دیکھی جہاں ایک ہیلی کاپٹر کیف میں عمارت پر بمباری کر رہا تھا، اس میں استعمال ہونے والے ہتھیار اسی کشتی کے مالک کی کمپنی کے ہیں، وہ معصوموں کو نشانہ بنارہے تھے۔ اس شخص نے بتایا کہ میں نے اپنے ساتھی ملازمیں سے کہا کہ اس کشتی کا والو کھول کر کشتی چھوڑ دیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کشتی کا انجن روم مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا جس کی مالیت تقریباً 77 لاکھ امریکی ڈالر (سوا ارب پاکستانی روپے) سے زائد ہے۔ مذکورہ ملاح کو ضمانت پر رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ اپنے ملک کے لیے روس کے خلاف لڑنے کی خاطر واپس چلا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…