بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے پیپلز پارٹی کا اعلان

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے عوام بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں، ہم بلاول بھٹو کو اس ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے۔مورو میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ مارچ کااثر دیکھیں کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمت کم ہو گئی۔انہوں نے کہاکہ یہ اتنی آسانی سے جائیں گے نہیں،بلاول بھٹو، نیازی کواسلام آباد سے

اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ عمران نے جن کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا انہیں سندھ میں گندی زبان استعمال کیلئے بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ پی پی کے عوامی لانگ مارچ کا آج تیسرا دن ہے، شرکا نے رات مورو میں قیام کیا۔مارچ سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، خورشید شاہ، ناصر شاہ سمیت دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے، مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے عوامی مارچ کا پڑاؤ سکھر میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…